اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد جواد ظریف نے ایران کے ٹی وی چینل تین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا ہے ایرانی عوام نے ثابت کر دیا کہ اس پر ڈالا جانے والا دباؤ بے سود ہے اور اس کے ساتھ صرف عزت و احترام کے ساتھ ہی بات کی جا سکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام ایک جانب استقامت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ ہوشیاری کے ساتھ عمل انجام دیتے ہیں، وہ اللہ تعالی کی لازوال قدرت کے سوا کسی اور چیز پر توجہ نہیں دیتے اور وہ سب طاقتوں کو ہیچ اور کھوکھلا جانتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ عوام اتحاد اور یک زبان ہونے کی علامت ہیں اور انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی نظریات اور مواقف سے قطع نظر وہ سب اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی اور عزت کے لئے کوشاں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ جس کسی نے بھی کسی ایرانی کو دھمکی دی اس نے کوئی اچھا نتیجہ حاصل نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲